دریائے ستلج میں بیڑا پھنس گیا، 25 افراد معجزانہ طور پر بچ گئے

 انتظامیہ، ریسکیو ادارے فوری طور پر حرکت میں آ گئے، بحفاظت ریسکیو کر لیا 
  عوامی جان و مال کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا: ڈپٹی کمشنر احمد جاوید 
 حجرہ شاہ مقیم ( آن لائن )دریائے ستلج میں اٹاری سے چھ کلو میٹر دور ہڑل کے مقام پر رات گئے بیڑا پھنس گیا۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے فوری طور پر حرکت میں آ گئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال کی زیر نگرانی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے کشتیوں کے ذریعے بیڑے میں سوار افراد کو نکالا۔ امدادی کارروائی کے دوران بیڑے میں پھنسے پچیس افراد اور متعدد جانوروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ سیلابی صورتحال میں عوامی جان و مال کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیمتی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت رسپانس کو یقینی بنایا جائے گا