لاہور(خصوصی رپورٹ) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور کے وائس چانسلر محمد یونس نے گز شتہ روز سٹی کیمپس کے آ ئو ٹ ڈورہسپتال کے سامنے سیلاب متا ثرین کی امداد کے لئے فلڈ ریلیف ڈیسک کا افتتا ح کیا۔ فلڈ ریلیف ڈیسک میں یونیورسٹی کے طلبہ، سٹاف و فیکلٹی ممبران سیلاب متا ثرین کی امداد کے لیے دوا ئیا ں، را شن ،اشیا خورو نوش،جوس / دودھ کے پیکٹ،منرل وا ٹر،کپڑے،کمبل، جا نوروں /مو یشیو ں کی خوراک و فیڈ اور ٹینٹ سے متعلقہ اشیا بطور عطیہ جمع کرا ئیں گے۔