کانگو : قتل، لوٹ مار پر 13 فوجیوں کو سزائے موت کاحکم

 چارفوجیوں کو 2 سے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی‘6کوبری کردیا گیا
 کنشاسا(آئی این پی )وسطی افریقہ کے ملک کانگو میں فوجی ٹریبونل نے 13 فوجیوں کو قتل، لوٹ مار اور بزدلی کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے  کے مطابق مجموعی طور پر 24 فوجیوں پر مقدمہ چلایا گیا، سزائے موت پانے والوں کے علاوہ 4 فوجیوں کو 2 سے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی، 6 کو بری کر دیا گیا اور ایک کا کیس مزید تفتیش کے لیے مخر کر دیا گیا۔کانگو کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ فوجیوں کے فرار ہونے کی وجہ سے علاقائی نقصانات کے بعد فوج کے نظم و ضبط کو بہتر بنانے کی مہم چلائی جا رہی ہے