ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نجی اسکول کے کلاس روم میں کھلونا بم پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں چار بچے زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد زخمی بچوں کو فوری طور پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔اساتذہ نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ کھلونا بم بچے خود ساتھ لائے تھے، تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وہ کھلونا ان کے ہاتھ کیسے لگا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی خیبر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور کھلونا بم کے ماخذ کے بارے میں شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔