جمرود میں پولیو مہم کے دوران سپروائزر اغوا، پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی

جمرود میں پولیو مہم کے دوران سپروائزر اغوا، پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں نامعلوم مسلح افراد نے انسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیو سپروائزر کو اغوا کرلیا، جس کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ اور سیکیورٹی اقدامات شروع کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمرود کے علاقے چپری میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران نامعلوم مسلح افراد پولیو سپروائزر جلیل خان کو مبینہ طور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقار احمد کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جبکہ مغوی سپروائزر کی تلاش اور بازیابی کے لیے کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔پولیس نے علاقے کے اہم راستوں پر ناکہ بندی کردی ہے تاکہ مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جاسکے اور مغوی کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز کی جاسکیں۔ڈی پی او وقار احمد کا کہنا ہے کہ جلیل خان کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاہم تاحال ان کے اغوا کاروں اور موجودہ مقام سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔