آسٹریلیا کے شہر نیوکاسل میں ایک گاڑی ہجوم میں گھس گئی، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو موقع سے گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق سامنے نہیں آیا۔نیوکاسل کے میئر گیون مورس کے مطابق زخمیوں میں متعدد بچے بھی شامل ہیں، جبکہ کئی افراد کو شدید نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب نیوکاسل رگبی ٹیم کو الوداع کہنے کے لیے سیکڑوں افراد سڑک پر جمع تھے۔