مارچ 2011 سے اگست 2025 کے درمیان کل 10 ہزار 618 مقدمات کمیشن کے پاس آئے
اسلام آباد (آئی این پی) جبری گمشدگیوں کے معاملے پر انکوائری کمیشن نے گزشتہ ماہ (اگست) میں 103 کیسز نمٹا دیئے۔اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2011 سے اگست 2025 کے درمیان کل 10 ہزار 618 مقدمات کمیشن کے پاس آئے جن میں سے 8 ہزار 873 نمٹائے جا چکے ہیں۔ یوں اب تک مجموعی کیسز کا 83.56 فیصد فیصلہ کیا جا چکا ہے۔کمیشن کے چیئرمین جسٹس سید ارشد حسین شاہ متاثرہ خاندانوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور مقدمات کو تیز رفتار نمٹانے کے لیے مختلف شہروں کے دورے بھی کر رہے ہیں۔