حکومت نے گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے کی اجازت دیدی

گوادرفری زون سے  حاصل کی گئی گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے کی اجازت ہو گی: نوٹیفکیشن 
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی حکومت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر عائد پابندی اٹھالی،گدھوں کی کھالوں کی مشروط طور پر برآمد کی اجازت دے دی گئی، صرف گوادرفری زون میں منظور شدہ اوررجسٹرڈ مذبح خانوں سے حاصل کی گئی گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے کی اجازت ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق وزارت تجارت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن جاری  کیا ہے