لیسکو : سنگل فیز میٹر کی تنصیب مشکل

 اے ایم آئی میٹرز لگانے کیلئے نئے ایس او پیز مرتب۔ صارفین کیلئے نیا کنکشن لگوانا عذاب بن گیا 
لاہور (خصوصی رپورٹ )سنگل فیز سٹیٹک میٹرز کی جگہ اے ایم آئی میٹرز لگانے کا معاملہ، لیسکو نے اے ایم آئی میٹرز کیلئے نئے ایس او پیز مرتب کر لیے،صارفین کیلئے مشکلات مزید بڑھ گئیں،لیسکو نے سنگل فیز میٹر کی تنصیب اور مشکل بنا دی ، نیا سنگل فیز کنکشن لگوانا عذاب بن گیا ۔نیو کنکشنز کے میٹرز کیلئیصارف کو لیسکو این او سی جاری کریگی ،صارفین اسکی بنیاد پر نجی کمپنیوں سے میٹرز خریدیں گے،میٹر ساز کمپنیاں انسپکشن کے بعد مطلوبہ میٹر لیسکو سٹور میں جمع کروائیں گی، سب ڈویڑن کی جانب سے انوائس کے بعد صارف کا میٹر لینے کیلئے ای آر پی سسٹم میں ڈیمانڈ شامل کی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق ای آر پی سسٹم کے لمبے عمل سے گزرنے کے بعد میٹر وصولی کیلئے ایس آر کا عمل شروع ہوگا، کئی روز پراسس کے بعد صارف کا اپنا خریدا ہوا میٹر اسے دیا جائے گا، سنگل فیز میٹرز فراہمی کے لمبے پراسس سے صارفین پریشان،میٹر ساز کمپنیوں اور لیسکو میں بھی میٹرز سٹور میں فراہم کرنے کی شق پر اتفاق نہ ہوسکا۔ لیسکو ترجمانکے مطابق میٹر ساز کمپنیوں کے اعتراضات دور کردیئیہیں، کمپنیوں کو میٹرز کی انسپکشن کے بعد سٹور میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔