کیا وہ میر جعفر اور میر صادق کا کردار کررہے تھے؟ گورنر خیبرپختونخوا
آئینی ترامیم کی اطلاعات نہیں،ہر ایک کی جیب میں اپنا مسودہ :گفتگو
مردان(خصوصی رپورٹ )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ معلوم نہیں سابق وزیر اعلیٰ گنڈا پور کو کیوں نکالا،کیا وہ میر جعفر اور میر صادق کا کردار کررہے تھے؟۔ مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا علی امین گنڈاپور نے مجھے پی ٹی آئی ورکر سمجھ رکھاتھا،میں نے بار بار کہا میں صوبے اور مرکز کے درمیان پل کا کردار ادا کررہاہوں،فیصل کنڈی نے کہا عہدہ کسی کی جائیداد نہیں،پارٹی کی امانت ہے،مرکز و صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا۔علی امین گنڈاپورصوبہ کھنڈرات کی مانند چھوڑ کرگئے،صوبے کو دہشت گردی اور کرپشن کے تحفے دے گئے ،موجودہ وزیراعلٰی سہیل آفریدی کیلئے بڑے مسائل چھوڑگئے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نئے ہیں،انہیں اصلاحات کے لئے وقت دینا چاہیے ،صوبے کی ترقی کے لیے سب کے ساتھ چلنے کو تیار ہوں،وزیراعظم نے این ایف سی ایوارڈ کا وعدہ کیا ہے، امید ہے جلد عمل ہوگا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا آئینی ترامیم کے حوالیسے سرکاری اطلاعات نہیں،ہر ایک کی جیب میں اپنا مسودہ ہے۔