شاید فلم ساز مجھ میں کچھ اور دیکھتے ہیں یا پھر ان کرداروں کے لیے ناظرین کی جانب سے ملنے والی محبت ہی مجھے دوبارہ ایسے کردار دینے پر مجبور کرتی ہے
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ میں خود بھی اس بات سے لاعلم ہوں کہ فلم ساز مجھے بار بار گینگسٹر اور جرائم پیشہ افراد کے کردار کیوں پیش کرتے ہیں، حالانکہ حقیقی زندگی میں میری شخصیت ان کرداروں سے بالکل مختلف ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے واقعی معلوم نہیں کہ فلم ساز مجھے گینگسٹر کے کرداروں کے لیے مسلسل کیوں منتخب کرتے ہیں۔پنکج ترپاٹھی کا کہنا ہے کہ حقیقت میں میںمسان کے اپنے کردار جیسا زیادہ ہوں، جو بس ٹکٹ بک کروانا اور بیٹھ کر زندگی کو گزرتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاید فلم ساز مجھ میں کچھ اور دیکھتے ہیں یا پھر ان کرداروں کے لیے ناظرین کی جانب سے ملنے والی محبت ہی مجھے دوبارہ ایسے کردار دینے پر مجبور کرتی ہے۔اداکار نے کہا کہ ان تاریک اور منفی کرداروں نے مجھے اپنے اندر موجود ایک دبی ہوئی غصے کی کیفیت کو دریافت کرنے میں بھی مدد دی ہے۔