بصیرپور: رورل ہیلتھ سینٹر کے قریب نوجوان کی لاش بر آمد

نوجوان فخر حیات کی موت مبینہ طور پر نشہ کی زیادتی کے باعث ہوئی:پولیس
بصیرپور (خصوصی رپورٹ) رورل ہیلتھ سنٹر کے قریب سے ایک نوجوان کی لاش بر آمد ہوئی، جسے اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ متوفی کی شناخت فخر حیات ولد ظفر ساکن محلہ شیخوپورہ کے طور پر ہوئی۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی موت مبینہ طور پر نشہ کی زیادتی کے باعث ہوئی۔ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔