پارلیمنٹ لاجز کا نیا بلاک جلد مکمل، وزیر داخلہ کا دورہ اور ہدایت

پارلیمنٹ لاجز کا نیا بلاک جلد مکمل، وزیر داخلہ کا دورہ اور ہدایت

اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجز کا وہ نیا بلاک جس کا منصوبہ 2012 سے زیر التوا تھا اور اس کی تعمیر 13 سال سے التوا کا شکار تھی، اب تکمیل کے قریب ہے۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حالیہ دورہ کیا اور جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ منصوبے کی جلد اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے، اور اس کے لیے تین شفٹوں میں کام کرنے کا بھی حکم دیا تاکہ مقررہ وقت میں منصوبہ مکمل ہو سکے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ پارلیمنٹ کے نمائندوں کے لیے رہائش کی معیاری سہولیات فراہم کرے گا اور 2012 سے رکا ہوا یہ منصوبہ اب تکمیل کے قریب ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پارلیمنٹ لاجز سمیت دیگر عوامی فلاحی منصوبے بھی مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں گے۔اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ کو کام کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ نئے بلاک کا منصوبہ ٹائم فریم کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔ اس دوران ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔