لاہور: کوٹ لکھپت پولیس نے جنرل اسپتال سے مریضوں کے لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرنے والے انتہائی وارداتیں کرنے والے ایک گروہ کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کر لیا ہے۔
ملزمان اسپتال آنے والے مریضوں کے لواحقین سے وارداتیں کرتے ہوئے لاکھوں روپے، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چوری کر رہے تھے۔ملزمان راجا اور بلال پہلے بھی چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ان کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاون اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔