بجلی بلوں میں صارفین کو 5 روپے 80 پیسے فی یونٹ ریلیف فراہم

بجلی بلوں میں صارفین کو 5 روپے 80 پیسے فی یونٹ ریلیف فراہم

وفاقی حکومت کی جانب سے صارفین کو بجلی کے بلوں میں مکمل ریلیف فراہم نہ کیا جا سکا، تاہم صارفین کو 5 روپے 80 پیسے فی یونٹ کے حساب سے جزوی ریلیف دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، ایک روپیہ پچاس پیسے فی یونٹ ریلیف کا فیصلہ نیپرا کی جانب سے کوارٹر ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کے بعد مزید ریلیف کی فراہمی سے مشروط ہے۔وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ صارفین کو 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ریلیف ملے گا۔ اس ریلیف میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹس شامل ہیں۔ ٹیرف سبسڈی کے تحت بھی صارفین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا گیا، اور کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر 1 روپے 90 پیسے کا اضافی ریلیف فراہم کیا گیا۔فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں 0.46 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا، جبکہ اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت 0.90 روپے فی یونٹ کا مزید ریلیف فراہم کیا گیا۔ ان تمام ایڈجسٹمنٹس پر جنرل سیلز ٹیکس لاگو کیا گیا، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر ریلیف فراہم کیا گیا۔