کیریبین میں امریکہکا مبینہ منشیات بردار کشتی پر حملہ، 3 افراد ہلاک

واشنگٹن (آئی این پی) امریکا کے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے مطابق امریکا نے کیریبین میں مبینہ طور پر منشیات اسمگل کرنے والی کشتی پر حملہ کردیا ہے جس میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حملہ بین الاقوامی پانیوں میں کیا گیا اور حالیہ ہفتوں میں اس نوعیت کا ایک اور واقعہ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے  کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے دعوے کے تحت کیریبین میں بحری جہاز تعینات کیے ہیں اور ایف-35 اسٹیلتھ جنگی طیارے پورٹو ریکو بھیجے ہیں