مسلم لیگ (ن)کے رہنما 300 فٹ گہری کھائی میں گر کر جاں بحق

ایبٹ آباد  (آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما ایبٹ آباد کے گلیات علاقے میں تفریحی دورے کے دوران 300 فٹ گہری کھائی میں گر کر جاں بحق ہوگئے، حادثہ پہاڑ پر چڑھتے ہوئے اچانک پاں پھسل جانے کے باعث پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں نتہیا گلی کے قریب مسلم لیگ (ن) چارسدہ کے نائب صدر بابر خان تفریحی دورے کے دوران پہاڑ سے پھسل کر جاں بحق ہوگئے۔بابر خان پہاڑی علاقے میں موجود تھے کہ اچانک ان کا پاں پھسل گیا اور وہ تقریبا 300 فٹ گہری کھائی میں جا گرے۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ان کی لاش کھائی سے نکالی اور نتہیا گلی اسپتال منتقل کیا