45 اشتہاریوں سمیت 128 عادی مجرم، 39 عدالتی مفرور بھی پکڑے
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 29 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ملزمان کے قبضہ سے 13 موبائل فون،5 موٹر سائیکل برآمد ہوئیں ملزمان کے قبضہ سے 16 پستول، 4 رائفلیں، درجنوں گولیاں و میگزینز برآمد کر لئے گئیہیلپ لائن پر موصول 805 کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا۔دورانِ پٹرولنگ 45 اشتہاری سمیت 128 عادی مجرمان، 39 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے۔منشیات فروشوں کے قبضہ سے شراب، آئس، 1060 گرام چرس برآمد کی گئی 186 مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند کرکے 288 افرادکے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔
25 ون ویلنگ,3ہوائی فائرنگ، آتش بازی و پتنگ بازی میں ملوث ملزمان گرفتار کئے گئے کمیونٹی پالیسنگ کے تحت مختلف ہیڈز میں 107 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا مزید کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت پرعزم ہے