بھارتی روپیہ ایشیا کی کمزور ترین اور بدترین کارکردگی والی کرنسی قرار پایا ہے
نئی دہلی(آئی این پی )مودی سرکار کے نام نہاد شائننگ انڈیا کے کھوکھلے دعووں کا پول کھل گیااوربھارتی روپیہ 2025 میں ایشیا کی سب سے کمزور اور بدترین کرنسی قراردیدی گئی۔بھارتی روپیہ سال 2025 میں ایشیا کی کمزور ترین اور بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی قرار پایا ہے جس کے باعث غیرملکی سرمایہ کار بھارت سے بھاگنے لگے ۔بین الاقوامی مالیاتی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق مسلسل گراوٹ، غیرملکی سرمایہ کاری کے انخلا اور حکومتی معاشی پالیسیوں نے بھارتی کرنسی کو شدید دبائو کا شکار بنا دیا