بارش برسانے والے بادل آج ملک میں داخل ہوں گے

اسلام آباد (آئی این پی)محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے ملک میں ہوائوں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے۔ جس سے دو سے تین روز تک بارشیں متوقع ہیں۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک نے بتایا  کہ 2 جون سے بارش کا ایک سلسلہ ملک میں داخل ہوگا، جس سے ملک کے مختلف مقامات پر 2 سے 3 روز تک بارش کا امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد درجہ حرارت میں کچھ کمی  متوقع ہے