عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا: بیرسٹر سیف

پشاور(آئی این پی )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے  بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا۔اپنے  ایک بیان میں بیرسٹر سیف  نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ روز کامیاب اور پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا، پنجاب میں عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے، پی ٹی آئی قیادت اور عوام اب بانی پی ٹی آئی کی دوسری کال کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ  گزشتہ روزملک بھر میں عوام کے سمندر کو سڑکوں پر دیکھ کر حکومت کی کانپیں ٹانگ گئی