عوام کو سبز باغ دکھا کرتبدیلی کے نام پر ووٹ لیناآسان لیکن خدمت کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں
فیصل آباد (یو این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر طلال چودھری نے کہا کہ عوام کو سبز باغ دکھا کرتبدیلی کے نام پر ان سے ووٹ لیناآسان ہے لیکن عوام کی خدمت کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں،ایک طرف وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے قائدین کے ویژن کے مطابق دن رات کام اورہر روز کسی نئے پراجیکٹ کا آغاز کررہی ہیں،کبھی ٹریکٹر چلا کر کسان کے ساتھ اور کبھی ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ رہی ہیں جبکہ دوسری طرف تبدیلی کے نام پر منتخب ہونے والاکے پی کے کا وزیر اعلیٰ 8 ماہ میں ایک پراجیکٹ نہیں دے سکا، خیبر پختونخوا ہ کے لوگ دہشت گردی کا شکار ہیں،وہاں جدید اور مفت طبی سہولیات نہ ہونے پرکے پی کے کے لوگ پنجاب کے ہسپتالوں میں آرہے ہیں،جو کہتا تھاسینے پر گولی کھاؤں گا وہ عوام،سرکاری لوگوں اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو گرفتار کروا کے خود پیٹھ دکھا کر بھاگ گیا جب کوئی ریڈ لائن کراس کرتا ہے تو پھر ریاست کے پاس بھی بہت سے آپشن ہوتے ہیں۔