مظاہرین نے ابھی ڈیل کریں، جنگ بند کریں ، یرغمالیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے کے نعروں والے بینرز اٹھارکھے تھے
تل ابیب(آئی این پی )اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں سیکڑوں کی تعداد میں شہریوں نے حکومت کی امن معاہدہ طے پانے اور یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق احتجاج میں شامل مظاہرین نے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر ابھی ڈیل کریں، جنگ بند کریں اور ہم یرغمالیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے کے نعرے درج تھے۔ جبکہ اس کے ساتھ ہی چند مظاہرین ڈرم کی آواز پر نعرے لگاتے ہوئے حکومت سے سوال کر رہے تھے یرغمالی کیوں اب تک غزہ میں ہیں۔احتجاج میں شامل 52 سالہ شہری زاہیرو شاہر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے متعدد مواقع آئے لیکن حکومت نے ہر ایک کو تباہ کر دیا۔