اسرائیلی دارالحکومت میں ہزاروں مظاہرین کاامریکی سفارت خانے کی طرف احتجاجی مارچ
تل ابیب(آئی این پی ) اسرائیلی میں شہریوں نے جنگ بندی اور غزہ میں موجود یرغمالیوں کی واپسی کے لیے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو حکومت کے خلاف یرغمالیوں کے اہلخانہ اور اسرائیلی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تل ابیب میں ہزاروں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کی طرف احتجاجی مارچ اور وہاں پہنچ کر احتجاج کیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے نیتن یاہو حکومت سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس سے فوری معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔