رائیونڈ( آن لائن) رائیونڈاجتماع سے واپس جانے والی بس روہی نا میں گرنے سے 29افراد زخمی16 افراد ہسپتال منتقل جبکہ13افراد کو ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دیکر فارغ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی تبلیغی اجتماع کی اختتامی دعا کے بعد کو سٹر میں سوار75مندوبین لاہور کی طرف جا رہے تھے کہ کوسٹر رائیونڈ پنڈال کے قریب ہی کینسر ہسپتال کے بالمقابل روہی نالہ میں گر کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں، محمد اسلم، محمد ماکی،وحید، ارشاد،حمید اللہ، سنت اللہ،علی، ریاض علی، باز محمد، غلام عباس،عبدالغفور،زاہدوغیرہ زخمی ہوگئے ۔