رائیونڈاجتماع : ٹریفک اہلکارڈیوٹی پوائنٹ سے غیرحاضر نکلے

20ٹریفک وارڈن اوراسسٹنٹ ڈیوٹی پرموجودنہ تھے،واپس بھجوا دیا گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈاجتماع ڈیوٹی پرتعینات ٹریفک اہلکارڈیوٹی پوائنٹ سے غیرحاضرنکلے پولیس کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس کے400سے زائدافسران،وارڈن اوراسسٹنٹ اجتماع ڈیوٹی پرتعینات کئے ،ڈیوٹی چیک کرنے پر اہم پوزیشنز سے وارڈنز اور اسسٹنٹ غائب نکلے،پولیس ذرائع کے مطابق بیس سے زائدٹریفک وارڈن اوراسسٹنٹ ڈیوٹی پرموجودنہ تھے،غائب ہونیوالوں میں دانش، مجاہد سہیل، ذیشان، اعجاز،قمر، نوید،اجمل، علی،ذیشان، عدیل، عامر سمیت دیگر شامل ہیں۔ تمام وارڈنزایوننگ شفٹ میں تعینات تھے، وارڈنزاوراسسٹنٹس کورائیونڈڈیوٹی سیواپس بھجوا دیا گیا،مارننگ ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کی پوزیشنز چیک کی جا رہی ہیں۔