پی ٹی آئی احتجاج ، کیا دوسرے ملک ہونیوالے انتخابات سے مشروط ہے؟ :شیری رحمان

امریکی مداخلت نامنظورکے نعرے لگانیوالے انتخابات میں اپنی پسند کے امیدوار کی جیت کی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں 
 اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے فیصلہ کن احتجاج کا اعلان کیا دوسرے ملک ہونے والے انتخابات سے مشروط ہے؟۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حقیقی آزاری اور امریکی مداخلت نامنظورکے نعرے لگانے والے آج کل امریکی انتخابات میں اپنی پسند کے امیدوار کی جیت کی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ امریکا میں انتخابات وہاں کا اندرونی معاملہ ہے، تحریک انصاف کی حکمت عملی امریکی انتخابات کے نتائج پرمبنی نہیں ہونی چاہیے، آپ ان پر سازش کا الزام بھی لگاتے اور پھر امیدیں بھی لگاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹکڑوں اور دھڑوں میں بٹی جماعت کا ہر ایک فرد دوسرے پر سوالات اٹھا رہا ہے، پارٹی کے وکلا ایک دوسرے سے لاتعلقی کا اظہار کر رہے ہیں، کارکنان کو اشتعال انگیزی پر اکسا کر تحریک انصاف کی قیادت چھپ جاتی ہے، اس ساری صورتحال میں فیصلہ کن احتجاج