شہر کے 5 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں اب تک سموگ سے سینکڑوں مریض رپورٹ
لاہور ( کرائم رپورٹر)شہر میں فضائی آلودگی برقرار فضائی آلودگی ،انفلوئنزا، وائرل انفیکشن سے شہری متاثر ،ہسپتالوں میں خشک کھانسی، سانس میں دشواری کے مریضوں میں اضافہ جاری ہے،بچوں میں نمونیا، چیسٹ انفیکشن اور خشک کھانسی میں اضافہ جاری ہے،آنکھوں میں جلن اور جلدی امراض میں بھی اضافہ ہونے لگا،عارضہ قلب اور دمہ کے مریض بھی شدید متاثر ہونے لگے،گزشتہ ایک روز میں شہر کے 5 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں اب تک سموگ سے سینکڑوں مریض رپورٹ ہوئے ہیں، میو ہسپتال ہسپتال کی ایمرجنسی میں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1680 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ،جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں 1345 سو ، گنگارام ہسپتال میں 1265 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے،سروسزہسپتال اور جنرل ہسپتال میں بھی سینکڑوں مریض رپورٹ ہوئے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت ہسپتالوں میں فضائی آلودگی، انفلوئنزا اور وائرل انفیکشن پھیلا ہے ،بچے اور بزرگ بڑی تعداد میں بیمار ہو رہے ہیں،سانس میں دشواری کے مریض گھروں سے باہر نہ جائیں پھیپھڑوں اور دمہ کے مریضوں کو خاص احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ،جلدی امراض میں اضافہ اور آنکھیں بھی متاثر ہو رہی ہیں، شہری ماسک اور عینک کا استعمال یقینی بنائیں، کم قوت مدافعت والے اچھی خوراک، ڈرائی فروٹ اور قہوہ کا استعمال کریں۔