ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز میں امریکی جہاز پر میزائل حملہ

ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز میں امریکی جہاز پر میزائل حملہ

ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی جہاز پر حملہ کیا ہے۔

 ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق، اس حملے میں امریکی جہاز کو 2 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب امریکی جہاز نے ایران کی جانب سے جاری شدہ وارننگ کو نظر انداز کیا اور علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق، حملے کے بعد امریکی جہاز نے اپنا سفر روک دیا اور علاقے سے پیچھے ہٹ گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوا ہے۔ ایرانی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے بغیر اجازت کسی بھی جہاز کا گزرنا ممنوع ہے اور اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو ایران فوجی کارروائی کرے گا۔

دوسری جانب، سینئر امریکی عہدیداروں نے اس حملے کی خبر کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکی جہاز پر ایرانی میزائل حملہ نہیں ہوا۔ ایرانی افواج کا قبل ازیں کہنا تھا کہ تمام تجارتی جہاز اور آئل ٹینکرز کو بغیر رابطہ کے نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، اور ایرانی فوج آبنائے ہرمز کی سلامتی کا ذمہ دار ہے، اور نیویگیشن کے دوران ایرانی فوج سے رابطہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔یہ واقعہ خطے میں کشیدگی کو بڑھانے والے حالات کے درمیان پیش آیا ہے اور اس کا اثر عالمی تیل کی مارکیٹ پر بھی پڑ سکتا ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز تیل کی اہم ترسیلی لائن ہے۔