ڈھاکہ (خصوصی رپورٹ)بنگلہ دیش کے شمال مشرقی شہر سلہٹ میں ٹرک اور پک اپ وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 8 مزدور جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق یہ حادثہ اتوار کی صبح تقریبا 6 بجے ساتھ سورما کے علاقے ٹیلی بازار میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق مزدور ایک ہی پک اپ وین میں سوار ہو کر کام کی جگہ جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والے ٹرک سے زور دار ٹکر ہو گئی۔