مچھ (خصوصی رپورٹ) بلوچستان کے علاقے مچھ میں زمیندار ہوٹل کے مقام پر بے قابو ٹرک اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق حادثہ ٹرک کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں کھائی میں جاگریں۔