معرکہ حق ‘واہگہ بارڈر پر تقریب‘فضا نعروں سے گونجتی رہی

بھارت نے دوبارہ کسی مہم جوئی کی تو پہلے سے زیادہ منہ توڑ جواب دینگے:شہری 
لاہور(خصوصی رپورٹ)واہگہ بارڈر سے دشمن کو پاکستانی عوام کی للکار، ہم ہیں بنیان المرصوص‘واہگہ بارڈر پر معرکہ حق کی مناسبت سے شاندار پریڈ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء کا زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔تقریب میں اقلیتی برادری، علماء کرام، وکلاء، سول آرمڈ فورسز اورطلباء سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تقریب میں پاکستان رینجرز (پنجاب) کی دلکش پریڈ نے شرکاء کا لہو گرما دیا اور جذبہ حب الوطنی ابھارا۔تقریب کے دوران گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (لاہور) کے طلبا اور نوجوان گلوکار اے آر ناصر نے خصوصی نغمے پیش کرکے ملک اور افواج سے اظہارِ عقیدت کیا۔اس موقع پر عوام کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے دوبارہ کسی مہم جوئی کی ہمت کی تو پہلے سے زیادہ منہ توڑ جواب دیں گے۔پاکستان کو کمزور سمجھنا بھارت اور مودی کی بہت بڑی بھول ہے، 26 کروڑ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ موجود ہے