واہگہ بارڈر پریڈ، فضا نعرہ تکبیر کے نعروں سے گونجتی رہی

لاہور(خصوصی رپورٹ)واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پروقار تقریب ہوئی ، شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی واہگہ بارڈر کی فضا نعرہ تکبیر اور جیوے پاکستان کے نعروں سے گونجتی رہی۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔ پاکستان رینجرز کے باہمت اور کڑیل جوانوں نے پریڈ کی، سرحدی محافظ پریڈ کے دوران ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے دکھائی دیے۔تقریب میں نوجوانوں، بزرگوں، بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی جو پریڈ کے دوران اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے۔