بلئیرڈ کلب کی آڑ میں سٹے بازی بے نقاب، 55 لیٹر دیسی شراب برآمد، منشیات فروش پکڑے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقے شادباغ میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد منشیات فروشی اور قمار بازی جیسے جرائم میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران بلئیرڈ کلب کی آڑ میں سٹے بازی کرنے والے 14 ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا، جن کے قبضے سے دائو پر لگی نقد رقم برآمد کر لی گئی۔پولیس نے ایک ریکارڈ یافتہ ملزم ناصر عرف بلا کپی کو بھی گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 55 لیٹر دیسی زہریلی شراب برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس پی سٹی عاطف امیر کا کہنا ہے کہ شہر میں جرائم کے خاتمے کے لیے اس طرح کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا۔