شادباغ میں خاتون ورکر سے چھینا جھپٹی، ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) شادباغ میں خاتون سینٹری ورکر سے لوٹ مار کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیتے ہوئے فوری ٹیم تشکیل دی۔ ایس پی سٹی بلال احمد کی نگرانی میں ٹیم نے ملزم کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے صبح ڈیوٹی پر جاتے خاتون سے کھینچا تانی کر کے موبائل و نقد رقم چھینی۔ پولیس نے تمام سامان برآمد کر کے خاتون کے حوالے کر دیا۔