واشنگٹن(آئی این پی )امریکہ میں ایک شخص کو سالگرہ کے تحفے میں ملے لاٹری کے ٹکٹ نے لاکھوں ڈالر کا انعام جتوا دیا۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکی ریاست مشیگن کی سیگینا کائو نٹی سے تعلق رکھنے والے شہری نے بتایا کہ ان کی بہن نے ان کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک لاٹری کا ٹکٹ تحفے میں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک سٹور پر رک کر بارکوڈ سکریچ کیا اور ٹکٹ کو سکین کیا جس کے بعد انہیں کلیم فائل کرنے کا میسج موصول ہوا۔ انہوں نے گھر پہنچ کر ٹکٹ سکریچ کیا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گئے انہوں نے پانچ لاکھ ڈالر کا انعام جیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انعام جیتنے کے بعد انہوں نے اپنی بہن کو خوش خبری کے لیے فون کیا اور بھی یہ خبر سن کو خوش تھیں۔