سڈنی(آئی این پی ) گلوبل سمود فلوٹیلا میں شامل تین آسٹریلوں شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں اور ان کے ساتھیوں کو اسرائیلی جہاز پر کئی دن حراست کے دوران بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا۔ دی گارڈین اخبار کی رپور ٹ کے مطابق زیک شوفیلڈ، نیو اوکونر اور ایتھن فلائیڈ نے یونان کے جزیرے کریٹ پر بھوک ہڑتال شروع کر دی ، جہاں اسرائیلی حکام انہیں چھوڑ گئے تھے۔