فلوٹیلا کے گرفتار کارکنوں سے بدسلوکی کی ویڈیو پر عالمی غم و غصہ

جرمنی، برطانیہ، سپین، پولینڈ، یونان، آئرلینڈ، جنوبی کوریا، قطر اور ترکیہ کی جانب سے مذمت 
غزہ (آئی این پی )فریڈم فلوٹیلا کے گرفتار کارکنوں سے بدسلوکی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد اسرائیل کے خلاف عالمی غم و غصہ شدت اختیار کرگیا جبکہ اسرائیل سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز، بیلجیئم، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ میں اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ جرمنی، برطانیہ، اسپین، پولینڈ، یونان، آئرلینڈ، جنوبی کوریا، قطر اور ترکیے کی جانب سے بھی مذمت کی گئی۔