پشاور:بین الصوبائی بار کونسل نے ججوں کی حمایت میں ہڑتال پر پابندی لگادی

پشاور(آئی این پی )پشاور  میں  بین الصوبائی بار کونسل نے اجلاس میں ججز کی حمایت میں ہڑتال پر پابندی کا اعلان کر دیا۔منعقدہ اجلاس میں خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ، بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین شریک ہوئے، چیئرمین بین الصوبائی بار کونسلز احمد فاروق خٹک ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس  کے دوران کہا آج ملک کے تمام بار کونسلز کے چیئرمین یہاں پر موجود ہیں، ہم ججز کی حمایت میں ہڑتال پر پابندی کا اعلان کرتے ہیں، کسی بھی بار ایسوسی ایشن نے ججز کی حمایت میں ہڑتال کی تو اس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔