درآمدات و برآمدات کی مجموعی مالیت 45 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی
بیجنگ (یواین پی) چائنا کسٹمز کے اعدادوشمار کے مطابق،2025 میں چین کی درآمدات و برآمدات کا کل حجم 45.47 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا، جو کہ سال بہ سال 3.8 فیصد کا اضافہ ہے۔ اس میں برآمدات کا حجم 6.1 فیصد کے اضافے کے ساتھ 26.99 ٹریلین یوآن جبکہ درآمدات کا حجم 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 18.48 ٹریلین یوآن تک جا پہنچا ہے۔ چین کی غیر ملکی تجارت میں پانچ نمایاں خصوصیات سامنے آئی ہیں، سب سے پہلے، تجارتی حجم ایک نئی بلندی تک پہنچ گیا۔ پورے سال کے دوران درآمدات و برآمدات کی مجموعی مالیت 45 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی، جس نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔یوں کہا جا سکتا ہے کہ چین کارگو ٹریڈ میں دنیا کے سب سے بڑے ملک کے طور پر اپنی پوزیشن بدستور برقرار رکھیگا۔ دوسرا، مارکیٹ زیادہ متنوع ہوتی جا رہی ہے.