پاکستان اور بنگلہ دیش کی تجارت میں مواقع موجود ہیں:ہائی کمشنر

ماضی میں ریل کے ذریعے تجارت عام تھی مگر رسائی کے مسائل ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں
 تنہائی یا علیحدگی کسی ملک کے لئے حل نہیں، تعاون ہی راستہ ہے،: اقبال حسین کا  تقریب سے خطاب 
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان میں تعینات بنگلہ دیشی ہائی کمشنر اقبال حسین نے کہا ہے  پاکستان اور بنگلہ دیش کی تجارت میں مواقع موجود ہیں، ماضی میں ریل سے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تجارت عام تھی مگر رسائی کے مسائل ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، جنوبی ایشیا میں کمزور کنیکٹیویٹی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔  فارن سروس اکیڈمی میں خطاب کے دوران بنگلادیشی ہائی کمشنر نے کہا کہ بنگلادیش سے کم لوگ پاکستان آ رہے ہیں کیونکہ اکثر اسے بھارت کے تناظر میں دیکھا جاتا ہے، خطے کی جغرافیائی کنیکٹیویٹی ہماری مشترکہ ترقی کی بنیاد بن سکتی ہے۔ کابل، پشاور، ڈھاکا اور میانمار کو ملانے والا قدیم تجارتی راستہ ہماری تاریخ کاحصہ ہے، نئی نسل زیادہ باشعور ہے اور بہتر زندگی کی خواہش رکھتی ہے۔ اقبال حسین خان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش میں 2024 کی سیاسی تبدیلیوں نے نوجوانوں میں نئی امید پیدا کی ہے، نوجوان قیادت آگے آئے گی تو معاشی خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی، سری لنکا اور نیپال کی طرح خطے کے دیگر ممالک بھی تیزی سے بدل رہے ہیں، جنوبی ایشیا میں مشترکہ ترقی کے لیے باہمی تعاون ناگزیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تنہائی یا علیحدگی کسی ملک کے لیے حل نہیں، تعاون ہی راستہ ہے