ایران میں آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کا اعلان

ایران میں آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کا اعلان

امریکی اور اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہونے والے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین 6 مارچ کو مکمل کی جائے گی۔

حکام نے بتایا کہ جنازے اور تدفین کے انتظامات سرکاری سطح پر مکمل کر لیے گئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق جنازہ بدھ کی رات ڈیڑھ بجے اٹھایا جائے گا اور تین دن تک جاری رہنے والی تقریبات کے بعد تدفین عمل میں آئے گی۔خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای ممکنہ طور پر نئے رہبر اعلیٰ کے طور پر سامنے آئے ہیں، اور نئے رہبر اعلیٰ کے انتخاب کا فیصلہ آج متوقع ہے۔