آیت اللہ خامنہ ای کی آخری آرام گاہ کی ویڈیو اور تصاویر منظرِ عام پر

آیت اللہ خامنہ ای کی آخری آرام گاہ کی ویڈیو اور تصاویر منظرِ عام پر

ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کے بعد ان کی آخری آرام گاہ کی تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آ گئی ہیں، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

 ایرانی سرکاری میڈیا اور مختلف ایرانی سفارتی مشنز کی جانب سے بھی ان تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر کیا گیا ہے، جن میں قبر کو پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے سجایا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور جلوسِ جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، جبکہ ایرانی حکام نے شرکاء کی تعداد کئی کروڑ بتائی۔ آخری رسومات کے دوران ان کے جسدِ خاکی کو تہران، قم، عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا لے جانے کے بعد مشہد منتقل کیا گیا، جہاں انہیں امام رضاؑ کے روضے کے احاطے میں سپردِ خاک کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق قبر پر عوام کی بڑی تعداد فاتحہ خوانی اور حاضری کے لیے پہنچ رہی ہے، جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں قبر کو پھولوں سے آراستہ اور زائرین کو دعا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کی وفات کے بعد ایران میں کئی روز تک سرکاری سطح پر سوگ کی تقریبات منعقد کی گئیں، جن میں ملکی و غیر ملکی شخصیات اور لاکھوں سوگواروں نے شرکت کی۔