آر ایچ سی ہلہ کے کوارٹر میں باپ کمسن بچہ چھوڑ گیا

قصور(خصوصی رپورٹ) آر ایچ سی ہلہ پتوکی میں سرکاری ہسپتال کے کوارٹر میں باپ اپنے کمسن بچے کو چھوڑ کر چلاگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کنٹرول روم میں راشد علی ای ایم ٹی کی کال موصول ہوئی جس میں راشد علی نے بتایا کہ رورل ہیلتھ سنٹر کے خالی کوارٹرز میں ایک بچہ موجود ہے جو اپنا نام عبد آ ولد طارق بتا رہا ہے، عمر تقریباً 6 سال ہے ، جسے اسکا والد چھوڑ کر چلا گیاہے۔استفسار پر بچے نے بتایا کہ اسکے والد نے بتایا کہ میں دوبارہ نہیں آ ئوں گا۔ ریسکیو سٹاف نے بچے کو تحویل میں لے لیا اور بچے کے لواحقین کا سراغ لگا کر لواحقین کو کال کرکے بلا یا اور بچہ لواحقین کے حوالے کردیا۔