مریدکے،قصور:حادثات میں کمسن بچہ جاں بحق، 3 افراد زخمی

 جی ٹی روڈ کالاشاہ کاکو کے قریب دس سالہ نامعلوم بچہ تیزرفتارکارکی زدمیں آیا
مریدکے، قصور (خصوصی رپورٹ) ٹریفک حادثات میں کمسن بچہ جاں بحق اور2خواتین سمیت تین افرادزخمی ہوگئے ،بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ کالاشاہ کاکو کے قریب کمسن دس سالہ نامعلوم بچہ شدید دھند کے باعث تیز رفتار کار کی زد میں آ گیا اور جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو عملہ نے لاش امانتاً تھانہ فیروزوالا پولیس کے سپرد کر دی۔دوسری جانب کوٹ رادھاکشن کے رہائشی 28 سالہ شان علی 14 سالہ ارسلان کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ ظفر کے ناکہ پولیس کے قریب ان کی ٹکر پک اَپ گاڑی سے ہو گئی۔ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹریکٹر نے شان علی کو زخمی کر دیا، جبکہ مخالف سمت سے آنے والی مسافر بس سے بچتے ہوئے وہ سائیڈ پر لگے درخت سے ٹکرا گئے۔ حادثے میں 55 سالہ ہاشمہ اور 7 سالہ مریم بھی زخمی ہو گئیں۔ ریسکیو 1122 کے عملہ نے زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔