سکردو میں تمام تعلیمی ادارے مزید دو دن کے لیے بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ امنِ عامہ کو لاحق خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔گلگت بلتستان کے نگران وزیرِ اعلیٰ کی زیرِ صدارت اسپیشل اپیکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مجموعی سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں حالیہ واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے قیام پر بھی غور کیا گیا۔کمیٹی نے واضح کیا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کے مطابق کٹہرے میں لایا جائے گا اور ریاست کی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔ امن و امان کے قیام اور سرکاری تنصیبات کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔