کمپنی ایکس اے آئی نے قرض قبل از وقت ادا کرنے کیلئے منصوبہ بنا لیا

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی ارب پتی شخصیت ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ایکس اے آئی نے تقریبا 3 ارب ڈالر کے  قرض کو مقررہ مدت سے قبل واپس کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر)اور اس سے منسلک ایکس اے آئی مجموعی طور پر تقریبا 17.5 ارب ڈالر کا قرض مکمل طور پر ادا کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کمپنی گزشتہ سال جاری کیے گئے ہائی ییلڈ بانڈز کی قبل از وقت ادائیگی کرنا چاہتی ہے، عام طور پر قرض جلد واپس کرنے پر کمپنی کو سرمایہ کاروں کو اضافی جرمانہ اور متوقع سود بھی ادا کرنا پڑتا ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ خبر سامنے آنے کے بعد قرض کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے