رہائشی پلاٹس کمرشل کرنے سے شہر تباہ ہو جاتا ہے، پرانے اور بڑے شہروں میں رہائشی پلاٹس کمرشل میں تبدیل نہیں ہوتے
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی آئینی عدالت میں ایک کیس کی سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ کراچی میں رہائشی پلاٹس کو کمرشل میں تبدیل کرنے کا نتیجہ بھگت رہے ہیں۔رہائشی پلاٹ کو کمرشل میں تبدیل کرنے کے کیس کی سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں وفاقی آئینی عدالت کے 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے معاملہ دوبارہ فیصلے کے لیے لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کو معاملے پر 90 دن میں دوبارہ فیصلہ کرنے کا حکم جاری کردیا