نیب ٹیم بشری بی بی کو گرفتار کئے بغیر واپس راولپنڈی واپس آگئی

پشاور(آئی این پی) نیب ٹیم بشری بی بی کی گرفتاری کے لیے دوبارہ وزیراعلی ہائوس جانے سے گریز کرنے لگی اور واپس پنڈی چلی گئی۔ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے متعلقہ تھانہ میں اپنی آمد و اخراج کا انداج کرادیا، نیب ٹیم صورت حال کے بارے میں نیب خیبرپختونخوا کو آگاہ کرتے ہوئے رخصت ہوگئی۔ذرائع کے مطابق نیب ٹیم کے ارکان راولپنڈی سے گزشتہ شب وزیر اعلی ہاس پشاور پہنچے تھے، نیب ٹیم کو پوچھنے پر بتایا گیا تھا کہ بشری بی بی وزیراعلی ہاس میں موجود نہیں۔نیب ٹیم وزیراعلی پہنچی تھی اور اس نے باقاعدہ اپنی آمد کا اندراج بھی کرایا تھا۔