ابتدائی کارروائی میں چار اہم بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر کے ڈیٹا حاصل کیا گیا
اسلام آباد(آئی این پی)دہشت گرد بھارت کی سائبر دہشت گردی پر پاکستانی ہیکرز نے جوابی وار کرتے ہوئے آپریشن سالار کا آغاز کردیا اور چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک کرلیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی ہیکرز کے والنٹیئر گروپ نے "آپریشن سالار" کے نام سے ایک منظم سائبر مہم کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت بھارتی آن لائن انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ابتدائی کارروائی میں دہشت گرد بھارت کی چار اہم ویب سائٹس کو ہیک کر کے ان کا ڈیٹا حاصل کیا گیا، ان ویب سائٹس پر پاکستانی قومی پرچم بھی چسپاں کر دیا گیا۔ہیکرز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی بھارتی سائبر حملوں، پاکستان مخالف مواد اور کشمیری عوام پر جاری ظلم کے ردِ عمل میں کی گئی ہے۔"آپریشن سالار" کو ایک مکمل سائبر جنگ کا پیش خیمہ قرار دیا جا رہا ہے، پاکستانی ہیکرز کا کہنا ہے کہ ہم پرامن قوم ہیں، لیکن اگر کوئی ہماری سالمیت، خودمختاری یا قومی وقار کو چیلنج کرے گا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے